دینہاہم خبریں

ہمارے دور اقتدار میں ہونے والے ترقیاتی کام مثالی رہے ہیں۔ چوہدری فرخ الطاف

دینہ: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف نے کہا ہے کہ ہمارے دور اقتدار میں ہونے والے ترقیاتی کام مثالی رہے ہیں، مخالفین آج بھی ہمارے ترقیاتی منصوبوں کی تعریف کئے بغیر نہیں رہ سکتے ۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اب بھی مشکل حالات کے باوجود ہمارے حلقوں میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی خصوصی دلچسپی اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایات پر اربوں روپے کے فنڈز جاری ہوئے ہیں، ہم نے مشاورت سے تحصیل دینہ ، تحصیل جہلم ، تحصیل سوہاوہ میں ترقیاتی منصوبے شروع کر رکھے ہیں جو جون تک مکمل ہو ں گے۔

انہوں نے کہا کہ مضافاتی علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا آغاذ کیا جا چکا ہے اور یہ سلسلہ جاری و ساری رہے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button