سوہاوہاہم خبریں

بھٹوں کی بندش کا حکومتی فیصلہ، لاکھوں مزدور بے روزگار، اینٹوں کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

سوہاوہ: بھٹوں کی بندش کا حکومتی فیصلہ لاکھوں مزدوروں کے بے روزگار ہونے اور اینٹوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہونے کا امکان ، بھٹہ مالکان کو حکومتی نوٹسز موصول ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق موسم سرما کے آغاز میں سموگ کی روک تھام کے لئے اقدامات کے لئے حکومت پنجاب نے اینٹوں کے بھٹوں کی بندش کا فیصلہ کیاہے جبکہ سموگ کی بڑی وجہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں اور دیگر ممنوعہ حرکات کو نظر انداز کیا جانا ہے ، اینٹوں کی بھٹوں کی بندش کے لئے بھٹہ مالکان کو حکومتی نوٹسز موصول ہو چکے ہیں ۔

حکومتی نوٹسز کے مطابق بھٹوں کو 20 اکتوبر سے لیکر 30 دسمبر تک بند رکھا جائے گا، بھٹوں کی بندش کے باعث اس شعبہ سے جڑے لاکھوں مزدوروں کے بے روزگار ہوجانے کا اندیشہ ہے اور اینٹوں کی قیمتوں میں اضافہ اور اینٹوں کی قلت کا امکان بھی موجود ہے جس کے باعث تعمیرانی کام بھی متاثر ہونگے۔

بھٹہ مزدوروں نے اعلیٰ حکام سے بھٹہ خشت کو بند کروانے کے احکامات پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کیاہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button