جہلم

ناموس رسالت کا تحفظ کرنا اور توہین آمیز خاکوں کو روکنا ہر عاشق رسول ﷺ کا دینی فریضہ ہے۔ سید خلیل حسین

جہلم: مرکزی جماعت اہلسنت کے ضلعی امیر سید خلیل حسین کاظمی نے کہا کہ ناموس رسالت کا تحفظ کرنا اور توہین آمیز خاکوں کو روکنا ہر عاشق رسول ﷺ کا دینی فریضہ ہے، ہالینڈ کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کئے جائیں ، حکومت پاکستان سوشل میڈیا پر گستاخانہ خاکوں پر فوراً سوشل میڈیا کی ویب سائٹس کو بند کرنے کے احکامات جاری کریں۔

ان خیالات کا اظہارمرکزی جماعت اہلسنت کے ضلعی امیر سید خلیل حسین کاظمی نے مدرسہ انجمن تعلیم الاسلام شمالی محلہ جہلم میں اخبارنویسوں کے وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کا بچہ بچہ دشمنان اسلام کے عزائم کا صفایا کرنا جانتا ہے ، حکمران قراردادیں منظور کرنے کی بجائے نتیجہ خیز تحریک چلائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہالینڈ توہین رسالت ﷺ کرکے مسلمانوں کی غیرت کو للکاررہاہے ، مسلمان کو متحد ہو کر یہودیوں کی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرنا ہوگا، مملکت خداکا حصول صرف اور صرف نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ اور مقام مصطفی ﷺ کے تحفظ کے لئے عمل میں لایا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button