جہلم

جی ٹی روڈ جہلم انتہائی خستہ حالی کا شکار، جگہ جگہ گہرے گڑھے، حادثات معمول بن گئے

جہلم: جی ٹی روڈ جہلم انتہائی خستہ حالی کا شکار، جگہ جگہ گہرے گڑھے، سڑک ناہموار ہونے کے باعث جی ٹی روڈ پر چلنے والی ٹریفک بالخصوص لوڈر گاڑیوں کو دشواری کا سامنا ہے۔

عرصہ دراز سے جی ٹی روڈ کی مرمت نہ ہونے کے باعث جی ٹی روڈ کھنڈرات میں تبدیل ہو چکی ہے، جی ٹی روڈ پرمسافروں کا سفر کرنا غیر محفوظ ہو کر رہ گیا، سڑک اس حد تک خستہ حالی کا شکار ہے کہ جہلم تا مسہ کسوال جی ٹی روڈ پرگڑھوں کی بھرمار ہو چکی ہے، جی ٹی روڈ پر سے موٹر سائیکل سوار ، چھوٹی بڑی گاڑیاں سڑک کی ناہمواری کے باعث حادثات کا شکار ہو رہی ہیں ، جبکہ بعض مقامات پر گہرے گڑھے گاڑیوں کا بھاری نقصان کا باعث بن رہے ہیں۔

اس حوالے سے جی ٹی روڈ پر سفر کرنے والے مسافروں کا کہنا ہے کہ حکومت جی ٹی روڈ پر سفر کرنے والوں سے روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے کا ٹیکس تو وصول کررہی ہے لیکن سڑک کی خستہ حالی کی طرف کوئی این ایچ اے انتظامیہ کوئی توجہ نہیں دے پا رہی اور نہ ہی جی ٹی روڈ کی ٹوٹ پھوٹ کا شکار حصوں کی مرمت کی جارہی ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ جہاں سے روڈ خستہ حالی کا شکار ہوئے ہیں وہاں پر سائن بورڈ تک آویزاں نہیں کئے گئے ، تاکہ ڈرائیورز حضرات محتاط ہو جائیں، حکومت اور این ایچ اے انتظامیہ اس اہم مسئلے پر توجہ دے اور جہلم تا مسہ کسوال سڑک میں بننے والے گڑھوں اور ٹوٹ پھوٹ کو مرمت کیا جائے تا کہ جی ٹی روڈ پر سے سفر کرنے والے افراد جانی و مالی نقصان سے محفوظ رہ سکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button