میونسپل کمیٹی کھیوڑہ کی تحریک عدم اعتماد دلچسپ مرحلے میں داخل، وائس چیئرمین نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

0

کھیوڑہ (مدثر ملک+ زاہد حیات) چیئرمین میونسپل کمیٹی کھیوڑہ کے خلاف تحریک عدم اعتماد دلچسپ مرحلے میں داخل ، وائس چیئرمین ملک شوکت حیات نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ، ملک شوکت حیات نے پارٹی فیصلے کا احترام کرتے ہوئے استعفیٰ دیا، ملک شوکت حیات تین سال تک ملک فیصل عباس کے ساتھ میونسپل کمیٹی کھیوڑہ کے وائس چیئرمین تھے، میونسپل کمیٹی کھیوڑہ کے 18 کونسلروں نے ملک فیصل اور ملک شوکت پر تحریک عدم اعتماد کی درخواست جمع کرا ئی تھی ، تحریک عدم اعتماد کی درخواست پر اجلاس دو فروری کو طلب کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی کھیوڑہ کی عدم اعتماد کی تحریک دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گئی ۔وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی کھیوڑہ ملک شوکت حیات نے پارٹی فیصلے کا احترام کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا۔ یہ فیصلہ انہوں نے پارٹی قیادت اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور چوہدری عابد اشرف جوتانہ سے تفصیلی ملاقات کے بعد کیا۔

سابق وائس چیئرمین ملک شوکت حیات نے استعفیٰ دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاپارٹی پالیسیوں کی قدر کرتے ہیں اور ہمیں وفاقی وزیر فواد چوہدری چوہدری عابد اشرف جوتانہ چوہدری فیصل فرید کی قیادت پر پورا اعتماد ہے ہم وفاقی وزیر فواد چوہدری کا بھرپور شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انھوں نے للِہ انٹرچینج سے جہلم شہر تک ون وے روڈ کی منظور کروا کر نوٹیفیکشن جاری کروایا اور اس کے علاوہ بھی تحصیل بھر کی تعمیر و ترقی کے لیے کوشاں ہیں انشاء اللہ پی ٹی آئی کی قیادت میں تحصیل پنڈدادنخان ایک مثالی تحصیلوں میں سے ایک مثالی تحصیل ہو گی اور ہم سب بلاتفریق پی ٹی آئی کو مزید مضبوط بنائیں گے اور انشاء اللہ تعمیر و ترقی کے سفر کو جاری رکھیں گے۔

اس خبر کو بھی پرھیں: میونسپل کمیٹی کھیوڑہ کی تحریک عدم اعتماد میں نیاموڑ، وائس چیئرمین نے بھی چیئرمین سے راہیں جدا کر لیں

انہوں نے کہا کہ ا قتدار منجانب اللہ ہے اللہ پاک کا ہم پر خصوصی کرم ہے کہ ہم اقتدار میں ہوں یا اقتدار کے بغیر عوام کی خدمت کرنا ہماری اولین ترجیح رہی ہے میرے دروازے عوام کی خدمت کے لیے چوبیس گھنٹے کھلے ہیںاور ہم پارٹی پالیسیوں پر مکمل طور پر مطمئن ہیں اور پارٹی کی اعلی قیادت سے ہمیشہ اجتماعی کاموں کے لیے آواز بلند کرتے رہے گے کہ ہم پارٹی پالیسیوں کی مکمل طور پر پاسداری کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کھیوڑہ شہر کی تعمیروترقی کا راز بھی اسی میں ہے کہ ہم اپنی پارٹی کے ساتھ ملکر ترقی کے سفر کو جاری رکھیں اور ہماری سب سے بڑی ترجیح شہر کی تعمیر وترقی ہے جس کے لیے ہم ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہیںہم پہلے بھی اسی پارٹی میں تھے اور الحمداللہ اب بھی اسی پارٹی کا حصہ ہیں اور انشاء اللہ رہیں گیا۔

یہ بھی پرھیں: تحریک عدم اعتماد کا بھرپور سامنا کریں گے۔ ملک فیصل عباس

میونسپل کمیٹی کھیوڑہ کی تحریک عدم اعتماد کی درخواست پر کاروائی کے لئے اجلاس دو فروری کو طلب کر لیا گیا ہے، وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی ملک شوکت حیات کے مستعفی ہونے کے باجود اجلاس دو فروری کو ہوگا ، وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی ملک شوکت حیات کے استعفیٰ سے چیئرمین میونسپل کمیٹی کھیوڑہ ملک فیصل عباس کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے اور چیئرمین میونسپل کمیٹی کھیوڑہ ہاؤس کی اکثریت کی حمایت سے محروم دکھائی دیتے ہیں،25 اراکین میں سے 22 اراکین چیئرمین کے خلاف عدم اعتماد کی درخواست کی حمایت کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ 18 جنرل کونسلروں نے چیئرمین ملک فیصل عباس اور وائس چیئرمین ملک شوکت حیات کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.