قلعہ روہتاس میں غیر قانونی تعمیر کی جانے والی دو عمارتوں کو مسمار کر دیا گیا

0

دینہ: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ اور ڈائریکٹر جنرل آثار قدیمہ زاہد سلیم گوندل کی ہدایت پرقلعہ روہتاس میں غیر قانونی تعمیر کی جانے والی دو عمارتوں کو تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے مسمار کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے اسسٹنٹ کمشنر دینہ شہزاد محبوب اور ایس ڈی او آثار قدیمہ محمد عمران زاہد کی سربرہی میں کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے قلعہ روہتاس میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کی ہدایت دی۔ مذکورہ افسران نے فوری ایکشن لیتے ہوئے دوغیر قانونی تعمیری عمارتوں کو گرا کر 4 کنال سے زائد اراضی واگزار کروا لی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ کا کہنا تھا کہ تجاوزات کے خلاف ضلع بھر میں آپریشن جاری رہے گا۔ انہوں نے اے سی دینہ شہزاد محبوب کو میں بازار اور دیگر جگہوں پر آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت دی ہے اور انکا کہنا تھا کہ قلعہ روہتاس کی خفاظت اور اس کوانٹر نیشنل معیار کی سیرگاہ بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے کیونکہ اس سے نہ صرف ہم اپنے قومی ورثہ کو مخفوظ بنان سکتے ہیں بلکہ سیاخت کو بھی فروغ دیا جا سکتاہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.