جہلم

ریسکیو 1122 جہلم نے محرم الحرام کا ایمرجنسی پلان جاری کر دیا

جہلم: ریسکیو 1122 جہلم نے محرم الحرام کا ایمرجنسی پلان جاری کر دیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122ڈاکٹرفیصل محمود کی زیرِ صدارت ریسکیو 1122کا محرم الحرام کے حوالے سے ریسکیو اسٹیشن جہلم پر خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ریسکیو 1122 جہلم نے محرم الحرام کا ایمرجنسی پلان جاری کیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع بھر کے ریسکیو اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں ۔ضلع بھر میں ہونے واے مجالس، جلوس اور زنجیر زنی کے اجتماعات پرریسکیو ایمبولینسز، فائر وہیکلز اور ریسکیو اہلکار اپنے فرائض سر انجام دیں گے ،تاکہ کسی بھی ایمرجنسی صورتِ حال میں عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے نیزریسکیو 1122 کی جانب ریسکیو اہلکاروں پر مشتمل ریسکیو پوسٹیں قائم کی گئی ہیں جو کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لیے بروقت تیار رہیں گی۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122ڈاکٹرفیصل محمود نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو اہلکاروں کے ساتھ ساتھ ریسکیو محافظ اور امامیہ سکاؤٹس بھی اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں گے جن کو ریسکیو 1122 جہلم کی جانب سے ایمرجنسی کی مکمل تربیت دی گئی ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button