اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں خو د ساختہ اضافہ کسی صورت قابل قبول نہیں۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ

0

جہلم: اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں خو د ساختہ اضافہ کسی صورت قابل قبول نہیں، نان، روٹی کا وزن چیک کر کے کریک ڈاون کیا جائیگا ، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک معیاری گوشت کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے چیکنگ کریں ، جہلم کی چاروں تحصیلوں میں کسی کو ناجائز منافع خوری کی ہر گزاجازت نہیں دی جائے گی، دودھ میں ملاوٹ کی شکایت عوام ڈی سی او اے سی دفتر میں درج کروائیں، اسسٹنٹ کمشنرز اپنی اپنی تحصیل میں نگرانی کریں گے ۔

یہ ہدایات ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے اشیائے خوردو نوش کی از سر نو تعین کے سلسلہ میں پرائس کنٹرول کمیٹی کے ماہانہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے دیں۔ اجلاس میں، اے ڈی سی ایف محمد ربنواز، ڈی او انڈسٹریز محمد سعید، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک سید کمال ناصر، سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی اور دیگر شریک تھے ۔

ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے کہا کہ تاجر برادری انتظامیہ سے تعاون کرے اور پرائس کنٹرول کمیٹی کی طرف سے مقرر کردہ قیمتوں پر اشیائے خوردونوش کی فروخت کو یقینی بنائیں۔ خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائیگا، انہو ں نے کہا کہ ریٹ تاجر نمائندوں کی مشاورت سے مقرر کیے جاتے ہیں اور تاجر نمائندوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ دوکاندروں کو بھی آگاہ کریں کہ خلاف ورزی کی صورت میں انہیں جرمانے اور جیل کی سزاکا سامنا کر نا پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بڑی مارکیٹوں، جنرل سٹورز کے ساتھ ساتھ گلی محلوں اور دیہی علاقوں میں بھی بھرپور کاروائیاں کریں۔ مضر صحت اور ملاوٹ شدہ گوشت، دودھ، مرچ،مسالحہ جات اور دیگر اشیاء بیچنے ، بنانے والے قوم کے دشمن ہیں جن سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

تاجروں نمائندوں کی مشاورت سے آٹا چکی سے خریدا جانے والا آٹا 760 روپے فی 20 کلومقرر کیا گیا جبکہ چینی کی قیمت 58 روپے فی کلو، باسمتی چاول110روپے فی کلو، دال ماش 90 روپے فی کلو، دال چنا موٹی 115 روپے فی کلو ، دال چنا باریک 105 روپے فی کلو، سفید چنا لوکل سندھی 105 روپے فی کلو،سفید چنا 9 ایم ایم 130 روپے فی کلو،بیسن 120 روپے فی کلوجبکہ،لال مرچ 340 روپے فی کلوکے حساب سے مہیا ء کی جائے گی، روٹی 100 گرام 7 روپے ، نان 120 گرام 8 روپے ، دودھ 80 روپے ، دہی 80 روپے کے حساب سے بیچا جائے گا تاہم معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جا سکے گا۔
1

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.