جہلم

دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں ،کم عمر ڈرائیوروں کیخلاف آپریشن نہ ہونے سے حادثات معمول بن گئے

جہلم: دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں ،کم عمر ڈرائیوروں کیخلاف آپریشن نہ ہونے کیوجہ سے آئے روز حادثات رونما ہونے لگے۔ ٹریفک پولیس ، محکمہ ماحولیات، آرٹی اے سیکرٹری نے چپ سا دھ لی ،قانون شکن افراد کی موجیں، ذمہ داران کی کارکردگی سوالیہ نشان بن گئی ، شہریوں کا ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق شہر سمیت ضلع بھر میںدھواں چھوڑنے والی گاڑیوں،رکشوں،بلا لائسنس ، کم عمر ڈرائیوروں کیخلاف متعلقہ محکموں نے آپریشن کرنے کی بجائے خاموشی اختیار کر رکھی ہے ، محکمہ ماحولیات ، ٹریفک پولیس، آرٹی اے سیکرٹری ، موٹر وہیکل ایگزیمینرکی عدم دلچسپی کے باعث قانون شکن افراد کی موجیں لگی ہوئی ہیں۔

دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی وجہ سے شہری سانس ، دمے کی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذمہ داران نے قانون کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں سے مکمل لا تعلقی اختیار کر رکھی ہے۔

دوسری جانب کم عمر چنگ چی رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف جاری مہم سست روی کا شکار ہوکر رہ گئی ہے ۔سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی طرف سے قائم کی جانے والی ٹیموں کی جانب سے بغیر روٹ پرمٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر چلنے والی گاڑیوں کے خلاف کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی جارہی جس کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی سمیت حادثات میں اضافہ ہو رہاہے۔

شہریوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیاہے کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور کم عمر رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف چالان کر کے انہیں تھانوں میں پابند سلاسل کیا جائے تاکہ شہری فضائی آلودگی سے پاک ماحول میں سانسیں لے سکیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button