جہلماہم خبریں

تباہ کن غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ، نئی حکومت کا پہلا سخت امتحان، بغیر وجہ کے کئی کئی گھنٹے بجلی بند

جہلم: تباہ کن غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ، نئی حکومت کا پہلا سخت امتحان، بغیر وجہ کے کئی کئی گھنٹے بجلی بند ، حبس کے موسم میں شہری بے حال۔

تفصیلات کے مطابق سو فی صد بل دینے والا ضلع جہلم ان دنو ں واپڈا کے عتاب کا شکار ہے جہاں بھادوں کے سخت حبس اور گرمی کے موسم میں کئی کئی گھنٹے بغیر کسی شیڈول اور بغیر کسی وجہ کے بجلی بند کردی جاتی ہے اور رابطہ کرنے پر افسران کوئی جواب دینے پر بھی تیار نہیں ہوتے۔

ملک میں سیاسی گرمی کے بعد اب موسمی گرمی اپنے عرو ج پر ہے اور ہزاروں روپے بل بھیجنے والے محکمہ نے ہٹ دھرمی کی مثال قائم کردی ہے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بننے کے بعد بجلی کی غیر اعلانیہ لو ڈشیڈنگ کو روکنا حکومت کیلئے بڑ ا کٹھن امتحان ہو گا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی موجود ہونے کے باوجود عوام کوذلیل وخوار کرنے والے کرپٹ افسران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے اور عوام کو عذاب سے بچایا جائے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button