دینہ

دینہ میں پٹرول پمپ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی، ریسکیو 1122 نے بڑی تباہی سے بچا لیا

دینہ: جی ٹی روڈ پرپٹرول پمپ کے اندر قائم جھومپڑے میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی ، دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے بلند شعلوں نے پورے جھومپڑے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، ریسکیو 1122کی بر وقت کاروائی نے بڑی تباہی سے بچا لیا۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ روز پولیس تھانہ دینہ کے قریب جی ٹی روڈ پر قائم ٹوٹل پمپ کے اندر جھومپڑے میں اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی ، دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے بلند شعلوں نے پورے جھومپڑے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ لگنے کے باعث بگدڑ مچ گئی۔

ریسکیو 1122نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا اور مزید پمپ کو آگ لگنے سے بچا لیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button