در رسول مقبول ﷺ تک پہنچے بغیر کوئی بھی اللہ رحمان تک نہیں پہنچ سکے گا۔ پیر سلطان فیاض الحسن

0

کھیوڑہ: اللہ کریم وحدہ لا شریک ہے اور اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ہے۔ دررسول مقبول ﷺ تک پہنچے بغیر کوئی بھی اللہ رحمان تک نہیں پہنچ سکے گا کیونکہ حضور نبی کریم ﷺ ہی وہ واحد ذات پاک ہیں طاغوتی طاقتیں اسلام اور ملک کے خلاف بر سر پیکار ہیں ہمیں متحد ہو کر مقابلہ کرنا ہو گا۔

ان خیالات کا اظہار پیر سلطان فیاض الحسن سروری قادری نے کھیوڑہ میں پیر سید مقصر شاہ رحمتہ اللہ کے 39واں عرس مبارک کی تقریبات میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

عرس مبارک کی تقریبات کی سربراہی پیر سید وصف شاہ اور زیر قیادت پیر سید شبیر احمد شاہ نے کی اور رانا تنویر اشرف پراجیکٹ منیجر پی ایم ڈی سی کھیوڑہ حاجی محمد سلیمان اسسٹنٹ سی او ایم سی کھیوڑہ ملک خالد جنرل سیکرٹری پی ایم ڈی سی ورکر یونین نے خصوصی شرکت کی۔

سٹیج سیکرٹری کے فرائض حافظ مسعود الرسول ہاشمی ملک پاکستان کے نامور ثناخواں مصطفی میں غلام فرید نقشبندی مدثر خان آفریدی محمد وقاص اسامہ ذیشان گولڑوی نے عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ پیر سید وصف شاہ سجادہ نشین حضرت رانا تنویر اشرف پراجیکٹ منیجر پی ایم ڈی سی کھیوڑہ حاجی محمد سلیمان اسسٹنٹ سی او ایم سی کھیوڑہ ملک خالد جنرل سیکرٹری پی ایم ڈی سی ورکر یونین دربار عالیہ پر چادر پوشی کی اور گلاب کی پتیاں نچھاور کیں۔

پہلی نشت میں حافظ مسعود الرسول ہاشمی نے نقابت اور خطاب مفتی بشیر کرم نے کیااور بعد از نماز عشاء دوسری نشت میں نقابت کامران فاروق تلاوت قرآن پاک سے قاری محمد یوسف نے دلوں کو منور کیا اور علماء اہلسنت میں محمد اسلم رضوی تنویر الحسن مصطفائی نے خطاب کیا۔

حضرت پیر سلطان فیاض الحسن سروری قادری( آستانہ عالیہ حضرت سخی سلطان باہو) نے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ خانقاہوں اور درگاہوں نے ہمیشہ توحید کا پیغام عام کیا۔ دررسول مقبول ﷺتک پہنچے بغیر کوئی بھی اللہ تک نہیں پہنچ سکتا۔

انہوں نے کہا کہ خانقاہوں اور درگاہوں سے توحید کے پیغام کا درس اور اس کی حقیقت سے مخلوق خدا کو آشنائی حاصل ہوئی کہ سوائے اللہ تعالی کے کوئی عبادت کے لائق نہیں ہے اور اس دعوی کی گواہی دینے والے ہمارے آقا و مولا ﷺ ہیں جنہوں نے مخلوق کا تعلق خالق کے ساتھ جوڑا۔

انہوں نے کہا کہ محفل میلاد کا انعقاد نبیﷺ سے محبت کا اظہار ہے نوجوان نسل کو محافل میلاد میں بھرپور شرکت کرنی چاہیے۔

مقامی علماء کرام نے اور مریدین و عقیدت مندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور لنگر تقسیم کیا گیا اور آخر میں عمرے کے ٹکٹ کی قرعہ اندازی میںمنیر حسین ولد الطاف حسین کا عمرے کا ٹکٹ نکلا اور آخر میں ملک و سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.