کھیوڑہ

سی ای او ایجوکیشن ولایت اللہ شاہ کا کھیوڑہ گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول ایم سی کا دورہ

کھیوڑہ: سی ای او ایجوکیشن ولایت اللہ شاہ کا کھیوڑہ گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول ، ایم سی کا دورہ، گورنمنٹ گرلز ہائر سکینڈر ی سکول کھیوڑہ پہنچنے پر طالبات سمیت سکولز کے منتظمین نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے سی ای او ایجوکیشن کا استقبال کیا، ننھی بچی نے پھولوں کا گلدستہ پیش کرکے محبت کا اظہار کیا۔

تقریب میں تحصیل پنڈدادنخان کے 40 سے زائد سکولوں کے ہیڈز نے شرکت کی، تقریب کا آغاذ تلاوت قرآنِ پاک سے کیا گیا تلاوت پاک کی سعادت گورنمنٹ ہائی سکول اتھر کے ہیڈ ماسٹر محمد اقبال جبکہ نعت رسول مقبول ﷺ کی سعادت سال دوم کی طالبہ معیزہ نے حاصل کی۔

مقررین نے سابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عدیل عباس ملک افسرخان پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول راجہ غضنفر علی خان جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض راجہ اقرار افضل نے ادا کئے۔

اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن عنایت اللہ شاہ نے سکولز ہیڈ ز سے خطاب کرتے ہوئے کمپیوٹر لیب پر متعین عملے کو بروقت ڈیٹا آن لائن کرنے پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ بچوں کو داخلہ دے کر سرکاری سکولوں کی جانب بچوں کو والدین کو راغب کیا جائے کیونکہ اس وقت وہ تمام سہولیات سرکاری سکولوں کے اندر موجود ہیں جو پرائیویٹ سکولوں کی انتظامیہ بھاری فیسیں وصول کرکے مہیا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری سکولوں میں تعینات اساتذہ کم از کم گریجویٹ کی ڈگری رکھتے ہیں ، انہوں نے سکولز کے ہیڈز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انرولمنٹ کے ٹارگٹ کو کس طرح حاصل کرکے زیادہ سے زیادہ بچوں کے داخلوں کو ممکن بنایا جا سکتا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے سکولز ہیڈز پر ذمہ داریاں عائد کیں کہ انہوںنے ہر حال میں ٹارگٹ کو پورا کرنا ہے تاکہ ہم دنیاء میں پڑھی لکھی قوم ثابت ہو سکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button