جہلم

اوورسیز پاکستانیز کمیٹی بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی شکایات کا ازالہ کر رہی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹی ضلعی سطح اجلاس منعقد کرکے بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی شکایات کا ازالہ کر رہی ہے ۔ اجلاس سے زیر التواء شکایات کو تیزی سے نمٹایا جا رہا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم محمد جہانزیب اعوان نے ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ امبر گیلانی، ڈائریکٹر ایف سی او پی چوہدری واجد حسین،ڈسٹرکٹ اٹارنی رانا خالد، ڈی او سپورٹس شمس توحید سمیت متعلقہ محکموں کے مقامی حکام اور سائلین نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں مجموعی طور پر 27 شکایات کی سماعت کی گئی جس میں سے متعدد شکایات کا ازالہ تحصیل جہلم اور تحصیل دینہ کے حوالے سے کیا گیا ۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی نہایت فعال انداز میں کام کررہی ہے اور بیشتر شکایات کا ازالہ کردیا گیا ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنا حکومت پنجاب اور پاکستان کی ترجیحات میں شامل ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button