جہلم

آئیسکو کا کمال، جہلم کے علاقہ چوٹالہ ، نتھوالہ اور سنگھوئی فیڈرز کے بل بغیر ریڈنگ کے بھیج دئیے

جہلم: آئیسکو کا کمال، چوٹالہ ، نتھوالہ اور سنگھوئی فیڈرز کے بل بغیر ریڈنگ کے بھیج دئیے ، صارفین کو ہزاروں روپے کا اضافی رگڑا۔

تفصیلات کے مطابق آئیسکو واپڈا جہلم نے ماہ اپریل کے بلوں میں بغیر ریڈنگ کے اندازے سے بل بھجوا کر چوٹالہ ، نتھوالہ اور سنگھوئی فیڈرز کے صارفین کوہزاروں روپے کا رگڑا لگا دیاہے۔

اہل علاقہ نے بتایا کہ واپڈا اہلکاروں نے اس ماہ ریڈنگ کی بجائے دفتر میں بیٹھ کر ہی اندازے سے یونٹس ڈال کر صارفین کو پریشان کر دیا ہے۔ دوسری طرف ان فیڈرز کے مرکزی دفتر میں درستگی بل والا سیکشن بالکل بند کرد یا ہے، شکایات کیلئے جانے والے شہریوں کو واپڈا اہلکار مشورہ دیتے ہیں کہ آپ اس ماہ بل جمع کروادیں اگلے مہینوں میں ایڈجسٹ کردیں گے ۔

صارفین کا کہنا ہے کہ عید کے بعد اتنے اضافی بل کہاں سے جمع کروائیں ، شہریوں کو لوٹنے کے نت نئے طریقے نکالے جارہے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button