جہلم

ماہ دسمبر کا اصل رنگ لوٹ آیا، ضلع جہلم میں بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ

جہلم: ماہ دسمبر کا اصل رنگ لوٹ آیا،گزشتہ روزسے جاری بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ، فضائی آلودگی میں کمی سے شہریوں کے چہرے کھلا اٹھے ۔

محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں بھی دسمبر کی شامیں خنک اور سرد رہنے کی نوید سنا دی۔ یہ وہی مہینہ ہے جسے ہجر اور جدائی کا استعارہ بھی سمجھا جاتا ہے۔

متعدد شعرا نے اِسے اپنی شاعری میں بھی جگہ دی ، جیسے کہ، ہمارے حال پر رویا دسمبر،وہ دیکھو ٹوٹ کر برسا دسمبر۔دسمبر کے دوران دھوپ سینکنے کا جو مزہ ہوتا ہے ، شاعروں نے اْسے بھی کتنی خوبصورتی سے اْجاگر کیا ہے جیسے کہ، ذرا سی دیردسمبر کی دھوپ میں بیٹھیں ،یہ فرصتیں ہمیں شاید اگلے سال نہ ملیں۔

بدقسمتی سے گزشتہ چندسالوں میں سموگ کے عفریت نے دسمبر کے روایتی تصور کو ہی دھندلا کر رکھ دیا ہے ۔ رواں سال بھی صورتحال کچھ ایسی ہی تھی جس نے ہر جاندارکو گویا کملا کررکھ دیا تھا۔اب ایک مرتبہ پھر جاڑے کی آب و تاب محسوس ہونے لگی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close