سوہاوہاہم خبریں

سوہاوہ کے نواحی علاقہ میں زمین کے تنازع پر 2 گروپوں میں شدید تصادم، متعدد افراد شدید زخمی

سوہاوہ کے نواحی گاؤں پکھوال میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں شدید تصادم، جھگڑے میں ڈنڈوں اور کلہاڑیوں کا بے دریغ استعمال متعدد افراد شدید زخمی، جھگڑے کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ سوہاوہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق سوہاوہ کے نواحی گاؤں پکھوال میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں شدید تصادم ہوا، ڈھونڈوں اور کلہاڑیوں کے بے دریغ استعمال کیا گیا جس کے باعث متعدد افراد شدید زخمی ہو گئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس تھانہ سوہاوہ کی بڑی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، زخمی افراد کو قریبی ٹی ایچ کیو ہسپتال سوہاوہ میں منتقل کر دیا گیا، جن میں سے دو افراد کو شدید زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم ریفر کر دیا گیا۔

پولیس نے وقوعہ کی چھان بین کے لیے انویسٹی گیشن شروع کر دی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button