پنڈدادنخاناہم خبریں

تحصیل پنڈدادنخان کی ترقی اولین ترجیح ہے، 70 سال کی محرومیاں ختم کریں گے۔ فیصل فرید چوہدری

پنڈدادنخان: فیصل فرید چوہدری نے کہا کہ تحصیل کی ترقی اولین ترجیح ہے، 70 سال کی محرومیاں ختم کریں گے ، وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین کی توسط سے شروع ہونے والا جلالپور نہر کا منصوبہ تحصیل پنڈدادنخان کے لیے ترقی کا سنگ میل ثابت ہوگا۔

 ایڈیشنل ایڈووکٹ جنرل پنجاب فیصل فرید چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جلالپور نہر کے منصوبے پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے جو انشاء اللہ اپنے مقررہ وقت پر مکمل کر لیا جائے۔

ایڈیشنل ایڈووکٹ جنرل پنجاب فیصل فرید چوہدری کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین کی ہدایت پر للِہ خوشاب روڈ کی مرمت پیچ ورک کا کام جلدی شروع ہو جائے گا جبکہ تحصیل کے لیے میگا پراجیکٹس کا اعلان وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی پنڈدادنخان آمد پر حکومت پنجاب کی طرف سے کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین کی وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے چند دن پہلے ہونے والی ملاقات میں دورہ پنڈدادنخان کی باظابطہ دعوت دی گئی جس پر وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کا تحصیل پنڈدادنخان کا جلد دودہ متوقع ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button