اراضی ریکارڈ سنٹر میں عوام کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں، ڈپٹی کمشنر سیف انور

0

سوہاوہ: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کا الصباح اراضی ریکارڈ سنٹر سوہاوہ کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے افسران اور سٹاف کی حاضری چیک کی۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے اچانک دورہ کرتے ہوے افسران و اہلکاران کو اوقات کار کی پابندی کرنے کی ہدایت دی اور عوام کو بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کرنے کا حکم دیا۔

انہوں نے سختی سے ہدایت کی کہ وہ اوقات کار کی پابندی کرتے ہوئے ایس او پی کے مطابق متعلقہ عملہ سے کام لیں اس سلسلہ میں کسی کو من مانی کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ اراضی ریکارڈ سنٹر میں سائلین کو بہترین سروس کی فراہمی اے ڈی ایل آر اور انچارج سروس سنٹر کی اولین ذمہ داری ہے ۔

دورہ کے دوران سائلین نے ڈی سی کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا، ان مسائل کے حل کیلئے ڈی سی نے موقع پر ازالہ کے لئے اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ذوالفقار احمد کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.