پڑی درویزہ

بجلی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے ایس ڈی او واپڈا تمغہ حسن کارکردگی کے مستحق ہیں۔ پروفیسر اسرار احمد بھٹی

پڑی درویزہ: بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے حوالے سے ایس ڈی او واپڈا گلیانہ تمغہ حسن کارکردگی کے مستحق ہیں، ڈائریکٹر آئیسکواسلام آباد کو نوٹس لے کر علاقائی تقسیم پر نظر ثانی کر نی چاہیے ۔کیپٹن پروفیسر اسرار احمد بھٹی سماجی شخصیت کی طرف سے مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ ٹھاکرہ موہڑہ تحصیل گوجرخان کی ممتاز سماجی شخصیت کیپٹن (ر) پروفیسر اسرار احمد بھٹی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران درجہ حرارت میں اضافے کے ساتھ ہی سب ڈویژن آفیسر واپڈا سب ڈویژن گلیانہ تحصیل گوجرخان نے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کالا متناہی سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے حلقہ اثر میں کم از کم 50مربع کلو میٹر کے اندر کی آبادیاں شامل ہیں ۔انہوں نے طنز کے طور پر کہا کہ اگر زیادہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی بنیاد پر کوئی اعزاز ملتا ہو تو پھر ایس ڈی او واپڈا سب ڈویژن گلیانہ تحصیل گو جرخان کو تمغہ حسن کارکر دگی کے مستحق ہیں ۔

پروفیسر اسرار احمد بھٹی کا کہنا تھا کہ واپڈا سب ڈویژن گلیانہ تحصیل گوجرخان کے احاطہ اثر میں صارفین کی تعداد اگر زیادہ ہے تو ڈائریکٹر اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو ) اسلام آباد کو نوٹس لے صور ت حال کا مکمل جائزہ لینا چاہیے اگر صارفین کی زیادہ تعداد کی وجہ سے بجلی کی بندش کے مسائل ہیں تو علاقہ ٹھاکرہ موہڑہ کے گردونواح کے صارفین کو قریبی سب ڈویژن دولتالہ تحصیل گوجرخان کے ساتھ منسلک کر دیا جائے تا کہ سب ڈویژن گلیانہ سے صارفین کا بوجھ کم ہو سکے اس طریقہ سے علاقہ کے صارفین کے لیے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے روز مرہ کے مسئلہ سے نجات مل سکتی ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button