جہلم

حکومت تمام شعبوں کے ملازمین کے ساتھ یکساں پالیسی اپنائے۔ عمران خان

جہلم: حکومت تمام شعبوں کے ملازمین کے ساتھ یکساں پالیسی اپنائے ، مہنگائی کے اس پرفتن دور میں صوبائی ملازمین پر رحم کیا جائے۔
ان خیالات کا اظہار آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ضلع جہلم کے پریس سیکرٹری عمران خان نے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی اداروں کے افسران و ملازمین کی تنخواہوں سمیت یوٹیلیٹی الاؤنس دینے جبکہ صوبائی ملازمین کو تنخواہوں میں اضافہ سمیت یوٹیلیٹی الاؤنس سے محروم رکھا جا رہا ہے ، جس کیوجہ سے ملازمین میں احساس محرومی بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی سمیت گھریلو اخراجات پورے کرنا ملازمین کے لئے انتہائی مشکل ہو چکا ہے ، جس کیوجہ سے صوبائی ملازمین شدید ذہنی تذبذب کا شکار ہیں ، صوبائی سرکاری اداروں کے ملازمین نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اس امر کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button