جہلم

جہلم میں گدا گری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر2 بھکاریوں کے خلاف مقدمہ درج

جہلم: پولیس نے گدا گری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر2بھکاریوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی کے طارق محمود اے ایس آئی نے مسمی ذولقرنین حیدری ولد سہیل منور قوم بٹ سکنہ ڈھکی دروازہ گجرات حال محلہ سلیمان پارس جہلم کو ریلوے روڈ پر لوگوں کو تنگ کرکے بھیک مانگنے پر گرفتار کرکے مقدمہ درج رجسٹر کیا۔

تھانہ سٹی کے بشا رت احمد ایس آئی نے مسمی غلام رسول ولد اللہ دین قوم شیخ سکنہ محمد کالونی سرگودھا حال جہلم شہر کو تحصیل روڈ پر لوگوں کو تنگ کرکے بھیک مانگنے پر گرفتار کرکے مقدمہ درج رجسٹر کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button