جشن عید میلادالنبیﷺ؛ بڑاگواہ گردونواح میں مساجد ،گھروں اور گلیوں کوسجانے کاسلسلہ جاری

0

ڈومیلی: ضلع بھر کی طرح بڑاگواہ گردونواح میں بھی جشن عیدمیلادالنبی ﷺمنانے کی تیاریاں عروج پر ہیں۔

بچے نوجوان مردوخواتین سب ہی بارہ ربیع الاول کو عقیدت و احترام سے منانے کیلئے دن رات تیاریوں میں مصروف ہیں۔

مساجد، گھروں ،گلیوں اورکوچوں کو دلہن کی طرح سجایاجارہاہے،جگہ جگہ پینافلیکس،جھنڈے،رنگ برنگی چمکاتی لائیٹس لگانے کا عمل بھی جاری ہے۔

جگہ جگہ ربیع الاول کے حوالے سے مختلف اشیاء کے سٹال بھی سج گئے ہیں اور بارہ ربیع الاول کے دن جلوس اور محافلوں کے حوالے سے تیاری کی جاری ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.