سی آئی اے سٹاف جہلم کے دبنگ انچارج نے ایک اور منشیات فروش دبوچ لیا، چرس برآمد

0

جہلم: سی آئی اے سٹاف کے دبنگ انچارج نے ایک اور منشیات فروش دبوچ لیا، مصری موڑ کے قریب سے بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار کر کے تھانہ چوٹالہ پولیس کے حوالہ کر دیا، ایک کلو سے زائد گردا چرس برآمد، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سی آئی سے سٹاف کے انچارج جاوید اقبال کیانی نے اپنی ٹیم اور تھانہ چوٹالہ پولیس کے انچارج رانا زائد کے ہمراہ مصری موڑ کے مقام سے بدنام زمانہ منشیات فروش خالد محمود ولد نواب خان سکنہ چیلیانوالہ سے ایک کلو 350گرام گردا چرس برآمد کرکے تھانہ چوٹالہ پولیس میں دفعہ نائن سی کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ملزم موٹر سائیکل پر سواد ہو کر جہلم کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرتا تھا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.