جہلم

عوام کو بہترین سہولتیں فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح میں شامل ہے۔ ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ

جہلم: ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹررز ہسپتال کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے او پی ڈی،ایمرجنسی بلاک سمیت مختلف وارڈذ میں سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا، اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری چیک کی۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ عوام کو بہترین سہولتیں فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح میں شامل ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ نے ہسپتال دورہ کے دوران مریضوں اور انکے لواحقین سے طبی سہولیات بارے بھی دریافت کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ مریضوں کو مزید بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں، ہسپتال کے دورے کا مقصد دستیاب سہولیات کا جائزہ لے کر ان کو مزید بہتر کرنا ہے ۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی بلاک کے ساتھ قائم پناہ گاہ کا بھی دورہ کیا اور وہاں موجود افراد کے بارے تفصیلات حاصل کیں اور انکو دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ بے گھر افراد اور مریضوں کے ساتھ ساتھ انکے لواحقین کی خدمت کے لئے ہمہ وقت حاضر ہیں سرکاری پناہ گاہ میں بے گھر اور بے سہارا افراد کو بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے لیے ہر ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button