ذرا سی بارش، منگلا روڈ دینہ نے مختلف مقامات پر جھیل کی شکل اختیار کر لی

0

دینہ: ذرا سی بارش، منگلا روڈ دینہ نے مختلف مقامات پر جھیل کی شکل اختیار کر لی، شہری ذلیل و خوار اور مایوسی کا شکار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل دینہ کی سب سے مصروف اور معروف منگلا روڈ تباہ تو پہلے ہی ہو چکی ہے مگر بارشوں کے موسم میں اس سڑک کے رنگ ہی ’’وکھرے‘‘ہو جاتے ہیں،پانی کی نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے منگل کے روز ہونے والی معمولی بارش سے روڈ کے مختلف مقامات پر جگہ جگہ پانی کھڑا ہو گیا ہے۔

یوں محسوس ہو تا ہے کہ یہ منگلا روڈ دینہ نہیں بلکہ منگلا جھیل ہے،سڑک پر گہرے گڑھوں میں پانی جمع ہو چکا ہے، دکان دار، ٹرانسپورٹرز، راہ گیر، مقامی آبادی کے شہری اس ساری صورت حال سے سخت پریشان اور مایوس ہیں۔

نہ ن لیگ کی سابقہ حکومت نے اس سڑک پر توجہ دی اور تاحال تبدیلی سرکار بھی سڑک کی از سر نوتعمیر کا سلسلہ شروع کرا سکی ہے،خمیازہ عام لوگ بھگت رہے ہیں،لوگ اپیلیں اور مطالبات کر کر کے تھک چکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.