جہلم

جہلم شہر کی سڑکوں پر سٹریٹ لائٹس نہ ہونے کے باعث حادثات معمول بن گئے

جہلم: شہر کی سڑکوں پر سٹریٹ لائٹس نہ ہونے کے باعث حادثات معمول بن گئے، مکینوں کا میونسپل کمیٹی سے سٹریٹ لائٹس نصب کرنے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق جہلم اندرون شہر کی سڑکوں جن میں میجر اکرم شہید روڈ، اولڈ جی ٹی روڈ، بابا جادہ روڈ، کمیلا روڈ، پولیس لائن، روہتاس روڈچھاؤنی چوک تا مجاہدہ آباد پل،لاری اڈہ تا جی ٹی ایس چوک پر سٹریٹ لائٹس کی عدم موجودگی کے باعث حادثات کی شرح میں غیر معمولی اضافہ ہو چکاہے۔

موجودہ سڑکیں انتہائی اہمیت کی حامل ہیں کیونکہ ان سڑکوں سے شہری شہر و اندرون شہر کے علاقوں میں سفر کرتے ہیں اور مسافر گاڑیوں موٹر سائیکل سواروں کا گزر زیادہ ہوتا ہے ، سٹریٹ لائٹس نہ ہونے کیوجہ سے روزانہ حادثات میں غیرمعمولی اضافہ ہو رہا ہے۔

ان سڑکوں پر راہزنی ، چوری، ڈکیتی کی وارداتیں بھی معمول ہیں ، جبکہ مذکورہ سٹرکوں پر شہری آبادیاں ہونے کی وجہ سے رات کے وقت شہری علاقوں میں سٹریٹ لائٹس کا مناسب بدوبست نہ ہونے کیوجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم ، چیئرمین میونسپل کمیٹی جہلم سے شہر کی سڑکوں پر سٹریٹ لائٹس نصب کرنے کا مطالبہ کیاہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button