احتشام علی اعوان بلاول بھٹوفورس جہلم کے جنرل سیکرٹری اور نرگس بی بی جوائنٹ سیکرٹری نامزد

0

ڈومیلی: احتشام علی اعوان کو بی بی ایف کا ضلعی جنرل سیکرٹری اور نرگس بی بی کو ضلعی جوائنٹ سیکرٹری نامزدکر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری بھی جاری ہو گیا۔

تفصیلات کیمطابق گزشتہ روزجہلم میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیاگیا جس کی صدارت آل پاکستان پیپلزپارٹی کے صدر ایاز حسین مکسی لاڑکانہ نے کی۔ضلع جہلم میں تنظیم سازی کے حوالے سے بات چیت کی گئی اور اس میٹنگ میں پنجاب اورپاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر قیادت بھی موجود تھی۔

صدرایاز حسین مکسی نے احتشام علی اعوان کو بلاول بھٹوفورس کا ضلعی جنرل سیکرٹری جبکہ نرگس بی بی کو ضلعی جوائنٹ سیکرٹری مقرر کیاگیا او ر نوٹیفکیشن بھی جری کردیا گیا ہے۔ نرگس بی بی کا تعلق کوہالہ اور احتشام علی اعوان کا تعلق نتھوٹ ڈومیلی سے ہے۔

چوہدری محمد بوٹا کونسلر یوسی کوہالی ،ملک مظہر حسین جنرل کونسلر یوسی کوہالی، ملک محمد طفیل آف نتھوٹ ،ذاکرعمران علی جعفری جنرل سیکرٹری یوسی کوہالی، رخسانہ کوثر ضلعی صدر خواتین جہلم ،عذرہ یونس صدر خواتین راولپنڈی، سید اعجاز شاہ صدر تحصیل پنڈدانخان ،سید عنصرشاہ صدر تحصیل دینہ، راجہ خالد صدر تحصیل سوہاوہ، آصف زمان ڈار ضلعی کواڈینیٹر جہلم ،ڈاکٹر کوثر صدر آزاد کشمیر ،محترمہ جویرہ سمبلی راجگان ،ناظمہ فتح پور، محترمہ پروین آف ہنی ،ملک ہاشم ضلعی جنرل سیکرٹری چکوال اور حاجی محمد اسلم ڈھوک شیرا نے مبارک باد دی اور سب لوگوں کا احتشام علی اعوان پر اعتماد کا اظہار کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.