جہلم

ڈسٹرکٹ بار میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد، سینکڑوں وکلاء اور دیگر سٹاف کا میڈیکل چیک اپ کیا گیا

جہلم: ڈسٹرکٹ بار میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد، سینکڑوں وکلاء اور دیگر سٹاف کا میڈیکل چیک اپ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر ڈسٹرکٹ بارا یسوسی ایشن راجہ توقیر احمد خان، جنرل سیکر ٹری نصر اللہ وسیم، نائب صدر تنویر جنجوعہ، جوائنٹ سیکر ٹری چوہدری آصف شبیر اور ممبران کابینہ کی مشاورت سے فرحت کمال ضیاء ایڈووکیٹ نے متعدد مستند ڈاکٹرز کو جہلم بار میں مدعو کیا۔

ایس او پی کا خیال رکھتے ہوئے ماہر ڈاکٹروں نے جہلم بار میں200سے زائد وکلاء اور کلرک صاحبان، عملہ بار کا تفصیلی میڈیکل چیک کروایا، جس پر صدر بار راجہ توقیر احمد خان، جنرل سیکر ٹری نصر اللہ وسیم اور کابینہ نے تمام ڈاکٹرز کی وکلاء سے محبت اور تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button