دینہ

دینہ کے وکیل کا اعزاز، ڈپٹی کمشنر نے مثالی کارگزاری دکھانے پر فرحت کمال ضیاء ایڈووکیٹ کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا

دینہ کے وکیل کا اعزاز،ڈپٹی کمشنر جہلم نے مثالی کارگزاری دکھانے پر فرحت کمال ضیاء ایڈووکیٹ کو تعریفی سرٹیفکیٹ جاری کیا، تعریفی سرٹیفکیٹ جاری کرنے پر مذکورہ ایڈووکیٹ کی فیملی نے اظہار تشکر کیا۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل دینہ کے گاؤں جلو چک سے تعلق رکھنے والے فرحت کمال ضیاء ایڈووکیٹ ایک ایسے خاندان کے چشم و چراغ ہیں جو ایک صدی سے عوام الناس کی خدمت خلوصِ دل سے کر رہے ہیں، عرصہ 15 سال میں فرحت کمال ضیاء نے ضلع جہلم کی عوام کے لیے شاندار خدمات سر انجام دی ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہسپتال جہلم کی ایمرجنسی وارڈ بنانے میں ان کا مرکزی کردار ہے، بلاشبہ آج وہ اسلام آباد کا معیار پیش کر رہی ہے، وزیراعظم پاکستان کے وژن کے مطابق مختلف مقامات پر فری دسترخوان قائم کر رکھے ہیں، مستند ڈاکٹروں کو مدعو کرکے فری میڈیکل کیمپ لگانے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ دو سالوں میں تقریباً چھ ہزار طلبہ و طالبات جو غریب خاندانوں سے وابستہ تھے ان کے تمام تعلیمی اخراجات برداشت کیے، ضلع جہلم کی متعدد بیوہ خواتین کو سلائی مشین دے کر ان کی معاشی حالت کو بہتر کیا، ڈپٹی کمشنر جہلم کی رہنمائی میں ان گنت معذور لوگوں میں ویل چیئرز تقسیم کی گئیں۔

گزشتہ رمضان میں پانچ ہزار خاندانوں میں مفت راشن تقسیم کیا گیا، حال ہی میں ایک بیوہ خاتون کو کینٹین بنا کر دی تاکہ وہ اپنے بچوں کو باعزت طریقے سے کفالت کر سکے، اسی طرح 200 افراد کو ریڑھیاں بمعہ سامان مہیا کرکے فرحت کمال ضیاء نے مستحق لوگوں کے دل جیت لیے۔

ڈپٹی کمشنر جہلم نے درج بالا خدمات کی بنا پر فرحت کمال ضیاء ایڈووکیٹ کو تعریفی سرٹیفکیٹ جاری کیا، تعریفی سرٹیفکیٹ میں ان کی شاندار خدمات کا اعتراف کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button