دینہاہم خبریں

ضلع جہلم میں کورونا وائرس سے مزید 20 افراد متاثر، 2 مریض انتقال کر گئے

دینہ: چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم ڈاکٹر وسیم اقبال کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق آج مزید 20 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔

اس وقت ضلع بھر میں 139 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 8 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ کورونا وائرس کے 16 ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں، تمام مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

محکمہ صحت نے گزشتہ روز تک کورونا کے کل 83532 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 2173 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ آج مزید 13 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں، اب تک کل 1968 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

جہلم میں آج مزید 2 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جاں بحق ہوئے ہیں، اس وقت کل کورونا وائرس سے 58 اموات ہوئی ہیں۔

کورونا وائرس کی تیسری لہر میں محکمہ صحت جہلم نے یکم مارچ 2021 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 22371 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 692 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی، کورونا وائرس کی تیسری لہر میں اب تک 17 اموات ہوئی ہیں۔

ضلع بھر میں اب تک 70 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہیں۔اب تک 1990 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 9039 پچاس سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button