جہلم

ڈپٹی کمشنر جہلم اور اراکین اسمبلی 17 فروری کو شہریوں میں مفت پودے تقسیم کریں گے

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر، اراکین اسمبلی 17 فروری کی صبح 10 بجے پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت اکرم شہید پارک جہلم کے باہر شہریوں میں مفت پودے تقسیم کریں گے۔

نیز صبح 11 بجے رورل ہیلتھ سینٹر دینہ میں پودے لگانے کی تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

اسی طرح تحصیل سوہاوہ میں صبح 11 بجے اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ شہریوں میں مفت پودے تقسیم کریں گے،ساڑھے 12 بجے سوہاوہ ڈگری کالج فار بوائز میں پودے لگائے جائیں گے۔

دریں اثناء اے سی دفتر پنڈ دادنخان میں صبح 11 بجے پودے لگانے اور پودے تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ایم سی دفتر کھیوڑہ میں دن بارہ بجے ایک ہزار مفت پودے تقسیم کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button