دینہ

لیاقت ٹاؤن دینہ کی مین سڑک عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار، اہل علاقہ کو پریشانی کا سامنا

دینہ: لیاقت ٹاؤن کی مین سڑک عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار،عوام علاقہ کو شدید پریشانی کا سامنا ،بارش کے دنوں میں سڑک تالاب کا منظر پیش کرنے لگی ،عوام علاقہ کا شدید احتجاج ،ایم پی اے راجہ یاور کمال ،ایم این اے چوہدری فرخ الطاف و دیگر اعلی احکام سے سڑک کی جلد از جلد تعمیر کا عوامی مطالبہ ۔
تفصیلات کے مطابق سبزی منڈی جی ٹی روڈ دینہ کے عقب میں واقع لیاقت ٹاؤن کی مین سڑک عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ،سالوں سے سڑک کی تعمیر نے ہونے کی وجہ سے سڑک کے صرف نشانات ہی باقی رہ گئے ہیں ،جگہ جگہ گلیوں اور محلوں کا گندا پانی سڑک پر کھڑا رہتا ہے جس کی وجہ سے راہگیروں کو شدید پریشانی کا سامنا رہتا ہے جبکہ بارش کے دنوں میں یہ سڑک تالاب کو منظر پیش کرتی ہے ،سڑک پر کھڑے پانی کی وجہ سے خواتین ،بچوں ،بوڑھوں کا گزرنا محال ہو کر رہ گیا ہے۔
بارش کے دنوں میں لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ جاتے ہیں ،ہزاروں کی آبادی پر مشتمل یہ علاقہ سڑک نہ ہونے کی وجہ سے گندے پانی کے تالاب کا منظر پیش کرتا ہے۔
عوا م علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ایم پی اے راجہ یاور کمال ،ایم این اے چوہدری فرخ الطاف و دیگر اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک کی جلد از جلد تعمیر کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام مزیداس اذیت سے دوچار نہ ہو۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button