پنڈدادنخان

غربت افلاس کے خاتمے اور قحط سے بچنے کیلئے بڑے بڑے پانی کے ڈیم بنانے بہت اہم ہیں۔ یونس شہباز

پنڈدادنخان: ملک میں غربت افلاس کے خاتمے اور قحط سے بچنے کے لیے بڑے بڑے پانی کے ڈیم بنانے بہت اہم ہیں۔ اند رون اور بیرون ملک کے پاکستانی زیادہ سے زیادہ عطیات فنڈ میں جمع کروائیں یہ کسی ایک سیاسی پارٹی کا مسئلہ نہیں ہے، یہ قومی مسئلہ ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان نے بڑے بڑے پانی کے ذخیرہ کرنے کے لیے ڈیم بنانے کے لیے فنڈ اکھٹا کرنے کی مہم شروع کی ہوئی ہے جوکہ ملکی مفاد کے لیے انتہائی اہم ہے اور اس میں ہر پاکستانی کو اپنی استدعا کے مطابق حصہ ڈالنا چاہیے۔

یہ گفتگو یونس شہباز سابق صدرڈویژنل یونین آف جنر نلسٹس راولپنڈی ڈویژن نے تحصیل پریس کلب پنڈدادنخان میں صحافیوں سے کی۔ انھوں نے کہا کہ یہ ہمارے ملک کی سلامتی تعمیر وترقی کے لیے زندگی موت کی طرح ہے۔جب ڈکٹیٹر مشرف کے دور میں انڈیا ہمارے پانی کے دریاؤں پر درجنوں ڈیم تعمیر کر رہا تھا تو اس ڈکٹیٹر نے اپنی آنکھیں بند کر رکھی تھی اورانڈیا نے ہمارے ہی دریاؤں کا پانی اپنے زیر استعمال لا کر اور جب مرضی سیلاب کے دنوں میں اس اضافی پانی کو کھول کر ہمارے ملک کے خلاف پانی کا خطرناک بم بنا لیا ہے۔ہمیں بھی اب چاہیے کہ ہم بھی فوری طور پر پانی ذخیرہ کرنے کے لیے بڑے بڑے ڈیم بنائیں۔

انھوں نے اندرون اور بیرون ملک پاکستانیوں سے اپیل کی کہ پارٹی سیاست سے ہٹ کر اس قومی مسئلہ پر دل کھول کر چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان کے ڈیم بنانے فنڈ میں اپنی اپنی بساط کے مطابق حصہ ضرور ڈالیں۔یہ ہماری آنے والی نسلوں کے مستقبل کے لیے بہت اہم ہے۔انھوں نے کہا کہ بہت جلد تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان کے تمام صحافی آگہی مہم شروع کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button