جہلم

سول ہسپتال جہلم کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق احمد بنگش ریٹائر ہو گئے

جہلم: ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں بطور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ خدمات سرانجام دینے والے ڈاکٹر فاروق احمد بنگش مدت ملازمت مکمل ہونے پر اپنی سروس سے ریٹارئر ہوگئے ، سول ہسپتال میں ڈاکٹر فاروق احمد بنگش چمکتا ہوا ستارہ تھے ،صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے انہیں شاندار خدمات سر انجام دینے پر تعریفی سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا، چیف ایگزیکٹو ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق احمد بنگش نے متعدد مرتبہ پنجاب بھر میں صحت کے حوالے سے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں بطور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ خدمات سرانجام دینے والے ڈ اکٹر فاروق احمد بنگش آج مدت ملازمت مکمل ہونے پر اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے۔ ڈاکٹر فاروق احمد بنگش نے شب و روز محنت کرکے صوبہ بھر میں متعدد مرتبہ پہلی پوزیشن حاصل کی۔

یہ امر باعث مسرت اور قابل تعریف ہے کہ چیف ایگزیکٹو ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق احمد بنگش کے بہترین ٹیم ورک اور زہنی ہم آہنگی کیوجہ سے سول ہسپتال میں بہتری ممکن ہوئی ، ڈاکٹر فاروق احمد بنگش بہترین ایڈمنسٹریٹر ثابت ہوئے۔

ان کی تعیناتی کے دوران ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں ایک منٹ کی بھی ہڑتال نہ ہو سکی جو کہ فاروق احمد بنگش کی بہترین ایڈمنسٹریٹر کا منہ بولتاثبوت ہے ۔ درجہ چہارم کے ملازمین سے لیکر صوبائی وزیر صحت تک کا میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق احمد بنگش پر اعتماد کا اظہار ان کی بہترین کارکردگی کے باعث ممکن ہوا۔

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ڈاکٹرز ، پیرا میڈیکل سٹاف نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق احمد بنگش کی ریٹائرمنٹ سے ایک ہفتہ قبل ہی الوادعی تقریبات منعقد کرنی شروع کر رکھی تھیں آج ڈاکٹر فاروق احمد بنگش کو پرتپاک انداز میں رخصت کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button