پنڈدادنخان

کھیوڑہ، لِلہ اور جلالپور شریف پولیس کی کارروائیاں، منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد، اشتہاری مجرم گرفتار

پنڈدادنخان: کھیوڑہ ،لِلہ، جلالپور شریف پولیس کی منشیات فروشوں اورجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ،منشیات ناجائز اسلحہ برآمد ،اشتہاری مجرم گرفتار مقدمات درج ، ملزم کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں کسی قسم کی رعائت کے مستحق نہیں۔ عثمان تصدق جنجوعہ

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم شاکر حسین داوڑ کے منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون کی خصوصی ہدایات پر کھیوڑہ پولیس چوکی انچارج سب انسپکٹر حسن رضا،ہیڈ کانسٹیل محمد اسد عباس،گوہر علی،منیب گل و دیگر ٹیم نے ایک ہفتہ کے اندر اشتہاری مجرموں ،بدنام زمانہ منشیات فروش جبار ولد صابر سمیت متعدد منشیات فروشوں کومنشیات سمیت گرفتار کرکے مقد مات درج کر لیے۔

SHO تھانہ لِلہ عثمان تصدق نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دوران گشت مسعود نامی شخص کو مشکوک جان کر تلاشی لینے پر 240گرام چرس 30بور پسٹل بمہ 20راوند سمیت گرفتار کرکہ مقدمہ درج کر لیا جبکہ تھانہ جلالپور شریف کے SHO اور SI چوہدری اشرف لِلہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دوران گشت ولید نامی شخص کو 220گرام چرس سمیت گرفتار کرتے ہوئے مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔

SHOتھانہ لِلہ عثمان تصدق جنجوعہ کاکہنا ہے کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور اور نوجوان نسل کے مستقبل کی تباہی کا سبب ہیں ملزم کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں کسی قسم کی رعائت کے مستحق نہیں اپنے افسران بالا کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا ہے، ان کے خلاف کاروائیاں تیزی سے جاری رکھیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button