جہلم

نومنتخب ممبران اسمبلی و عمران خان کی کامیابی درحقیقت 22کروڑ عوام کی کامیابی ہے۔ خادم اللہ بٹ

جہلم: پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما خادم اللہ بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی تاریخی کامیابی پر نو منتخب ممبران قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف چوہدری فواد حسین ممبران صوبائی اسمبلی راجہ یاور کمال چوہدری ظفر اقبال سمیت چیئرمین عمران خان اور پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ نومنتخب ممبران قومی و صوبائی اسمبلی و عمران خان کی کامیابی درحقیقت 22کروڑ عوام کی کامیابی ہے۔عمران خان نے 22سال اس غریب اور بے بس عوام کے لئے دن رات جدوجہد کی اور اس گلے سڑے فرسودہ نظام کے خاتمہ اور قومی ادارو ں کی مظبوطی اور پاکستان کی خوشحالی کے لئے پاکستان تحریک انصاف کلیدی کردار اداکرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے خلاف منفی پروپیگنڈے دم توڑ چکے ہیں۔ عمران خان ملک و قوم کی بہتر طریقہ سے قیادت کر سکتے ہیں۔ عمران خان کے قوم سے پہلے سادہ اور با معنی خطاب پرقوم خوش ہے۔ پاکستان کی باشعور اور پڑھی لکھی عوام نے عمران خان کوو وٹ کی طاقت سے منتخب کیا اور خیبرپختونخواہ میں عمران خان نے بے شمار ترقیاتی کام کروائے اور انہی کی بدولت کے پی کے کی عوام نے عمران خان کو ووٹ کی طاقت سے منتخب کیا ، سندھ ، بلوچستان اور پنجاب سے تاریخی کامیابی عمران خان کی مسلسل جدوجہد کا منہ بولتا ثبوت ہے ، تحریک انصاف نیا پاکستان بنائے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button