جہلماہم خبریں

بلدیاتی اداروں کی بحالی خوش آئند ہے، حکومت سپریم کورٹ کے فیصلہ کو تسلیم کرے۔ نوابزادہ طالب مہدی

جہلم: نوابزادہ طالب مہدی نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کی بحالی خوش آئند ہے، حکومت سپریم کورٹ کے فیصلہ کو تسلیم کرے۔

صدر مسلم لیگ (ن) جہلم یوتھ ونگ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آج سپریم کورٹ نے بلدیاتی ایکٹ کے سیکشن 3 کو آئین سے متصادم قرار دے کر پنجاب کے بلدیاتی اداروں کو بحال کر دیا۔

طالب مہدی نے کہا کہ اس بحالی کے باوجود یہ حکومت کوئی نیا ہتھکنڈہ استعمال کرکے اس بحالی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی بھرپور کوشش کرے گی۔ جو حکومت آتے ہی سب سے پہلے بلدیاتی اداروں پر شب خون مارے، اس سے بلدیاتی نظام و مقامی حکومتوں کے متعلق اچھے کی توقع بالکل بھی نہیں کی جاسکتی۔

صدر یوتھ ونگ مسلم لیگ (ن) جہلم نے کہا کہ کاش یہ حکومت اس وقت مثبت حکمت عملی اپناتی اور منتخب بلدیاتی نمائندہ کو اپنی مدت مکمل کرنے دیتی جس سے عوام کے مسائل نچلی سطح پر حل ہونے کا سلسلہ چلتا رہتا اور مسائل میں بتدریج کمی واقع ہوتی لیکن اس کے برعکس ہوا نظام کو معطل کرکے مسائل کے انبار کھڑے کر دئیے گئے جن کو اب حل کرنا اتنا آسان نہیں رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب حکومت کو چاہئے بہتر حکمت عملی اپنائے اور سپریم کورٹ کے فیصلہ کو تسلیم کرے اور اس پے عمل کرتے ہوئے بلدیاتی اداروں کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button