اسسٹنٹ کمشنر دینہ شہزاد محبوب نے محکمہ تعلیم کی 3 کنال 2 مرلے اراضی واگزار کروا لی

0

دینہ: کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے تحت ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ شہزاد محبوب نے محکمہ تعلیم کی 3 کنال 2 مرلے اراضی واگزار کروا لی۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر شہزاد محبوب نے متعلقہ پولیس اور محکمہ مال کر اہلکاران کے ساتھ آپریشن کرتے ہوئے گورنمنٹ ہائی سکول پنڈوری کی تین کنال سے زائد اراضی قبضہ مافیا سے چھڑوا کر محکمہ تعلیم جہلم کے حوالے کی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے بتایا ہے کہ ضلعی انتظامیہ جہلم کی تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھے ہے، یاد رہے کہ تجاوز شدہ رقبہ محکمہ تعلیم کی ملکیت ہے جس پر مختلف مقامی با اثرافراد نے قبضہ کیا ہوا تھا اس اراضی کی قیمت 2 ملین روپے سے زائد ہے۔

ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے اے سی دینہ کی جانب سے کارروائی پر زبردست سراہا، انکا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں تجاوزات آپریشن تیزی سے جاری رہے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.