سوہاوہاہم خبریں

کورونا کی تیسری لہر انتہائی خطرناک ہے جس سے بچاؤ کیلئے حکومتی ہدایات پر عمل کرنا ہو گا۔ ماریہ جاوید

سوہاوہ: حکومت پنجاب کی ہدایت پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کر کے ہم اس وباء سے نجات پا سکتے ہیں، ماسک اور سینیٹائزر کا استعمال کریں تاکہ آپ اپنی اور اپنے اہل خانہ کی حفاظت کر سکتے ہیں، کورونا کی تیسری لہر انتہائی خطرناک ہے جس سے بچاؤ کے لیے ہمیں حکومت ہدایات پر عمل کرنا ہو گا۔

ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ماریہ جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے کورونا کی تیسری لہر سے بچاؤ کے لیے جزوی لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا ہے جس میں دو دن کے لیے میڈیکل سٹور کھانے پینے، کریانہ بیکریز کے علاوہ دیگر کاروبار بند رکھنے کی ہدایات دی گئیں ہیں جبکہ دنوں میں تمام کاروبار کے اوقات کار مقرر کیے گئے ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ماریہ جاوید کا کہنا تھا کہ کورونا ایس او پیز کے تحت نہ صرف دکاندار بلکہ خریداری کے لیے آنے والے کسٹمرز کو بھی ماسک کا استعمال یقینی بنانا ہو گا تاکہ ہم اس وباء کی تیسری لہر سے اپنی اور اپنے اہل خانہ کی جانوں کی حفاظت کر سکیں۔ کورونا جیسی وباء سے نمٹنے کے لیے حکومت پنجاب نے شادی کی تقریبات پر پابندی نہیں لگائی لیکن شادی ہالز میں شادی اور دیگر تقریبات پر پابندی عائد کی ہے اور ایسی تقریبات کو آؤٹ ڈور منعقد کیا جا سکتا ہے جس میں تین سو سے زائد افراد کی شرکت پر پابندی ہو گی۔

اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ماریہ جاوید کا کہنا تھا کہ قانون سے کوئی بالاتر نہیں قانون امیر غریب سب کے لیے برابر ہے اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کر انتظامیہ اپنے فرائض کو با احسن انداز میں پورا کر رہی ہے ان کا کہنا تھا کہ میرے دروازے ہر خاص و عام کے لیے کھلے ہیں، کورونا ایس او پیز کی آگاہی کے لیے حکومت نے ٹائیگرز فورس بھی بنا رکھی ہے جو انتظامیہ کے ساتھ مل کر حکومتی ایس او پیز سے آگاہی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

ماریہ جاوید کا کہنا تھا کہ تاجر برادری اور عوام کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرے تاکہ جرمانوں اور ایف آئی آر وغیرہ سے بچ سکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button