دینہاہم خبریں

سکول ٹیچر کوموٹر سائیکل کی لفٹ لینا مہنگا پڑ گیا، موٹرسائیکل کیری ڈبے سے ٹکرا گیا، ٹیچر اور نوجوان زخمی

دینہ: سکول ٹیچر کوموٹر سائیکل کی لفٹ لینا مہنگا پڑ گیا،موٹر سائیکل کیری ڈبے سے ٹکرا گیا،سکول ٹیچر اور موٹرسائیکل چلانے والا نوجوان شدید زخمی،کیری ڈبے کا ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گائوں مدوکالس تحصیل دینہ سے تعلق رکھنے والے ای ایس ٹی ٹیچر چوہدری آصف گجر حسب معمول گھر سے اپنے گورنمنٹ بوائز سکول لدھڑ جانے کے لئے نکلے تو راستے میں ان کو اپنے ہی گائوںکا موٹر سائیکل سوار نوجوان عون علی شاہ مل گیا جس نے ان کو پیش کش کی کہ وہ بھی ادھر ہی جا رہا ہے،ان کو سکول چھوڑ آئے گا،ماسٹر آصف گجر نے اس کی پیش کش کو بخوبی قبول کر لیا۔

منگلا روڈ نکودر کے قریب ان دونوں موٹر سائیکل سواروں کو پیچھے سے آنے والے ایک کیری ڈبے نے ٹکر مار دی،جس سے دونوں سوار سڑک پر گر گئے،ماسٹر آصف محمود گجر کی ٹانگ کو فریکچر ہو گیا جبکہ نوجوان عون شاہ کو سر پر شدید چوٹیں لگیں،دونوں زخمیوں کو مقامی ہسپتال پہنچا دیا گیا ،تاہم حادثے سے کیری ڈبے کا ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button