جہلم

جہلم پریس کلب کے انتخابات مکمل، چوہدری عابد محمود صدر جبکہ محمد شہباز بٹ جنرل سیکرٹری منتخب

جہلم (ضیغم عباس) جہلم پریس کلب کے سالانہ انتخابات مکمل، چوہدری عابد محمود صدر جبکہ شہباز بٹ جنرل سیکرٹری منتخب، چار امیدوار بلا مقابلہ جبکہ جنرل سیکرٹری مقابلہ کے بعد اپنی نشست جیت لی، جنرل سیکرٹری کی نشست پر پولنگ صبح 9 بجے سے 1 بجے تک جاری رہی۔
تفصیلات کے مطابق جہلم پریس کلب رجسٹرڈ کے سالانہ انتخابات 2019-20 کا انعقادہوا ، جہلم پریس کلب کے انتخابات کے سلسلہ میں سینئرز صحافیوں ڈاکٹر سہیل امتیاز خان ، چوہدری سہیل عزیز ، وسیم قریشی ، الیاس صادق وٹو پر مشتمل الیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی ۔

الیکشن کمیٹی کو انتخابات کے سلسلہ میں اُمیدواران نے درخواستیں جمع کروائیں بعد ازاں چوہدری عابد محمود بلا مقابلہ صدر ، ، مرزا کفیل بیگ کیفی بلا مقابلہ نائب صدر ، ملک انجم یوسف بلا مقابلہ جوائنٹ سیکرٹری ، چوہدری کامران اصغر بلا مقابلہ فنانس سیکرٹری منتخب ہوئے ۔
رانا نوید اور محمد شہباز بٹ نے جنرل سیکرٹری شپ کےلئے الیکشن کمیٹی ممبران کو اپنی اپنی درخواستیں جمع کروائیں جن پر 15 فروری کو پولنگ ہوئی اور محمد شہباز احمد 34 ووٹوں کی برتری سے ضلع جہلم پریس کلب رجسٹرڈ کے جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔

پریس کلب کے صحافیوں اور دیگر صحافتی حلقوں سمیت شہر کی تمام سیاسی و سماجی و کاروباری شخصیات کی طرف سے نو منتخب عہدیداران و اراکین کو مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے ، نو منتخب پریس کلب عہدیداران صدر چوہدری عابد محمود ، جنرل سیکرٹری محمد شہباز بٹ نے ضلعی انتظامیہ سمیت الیکشن کمیٹی ممبران کو شفاف الیکشن کے انعقاد کروانے پر مبارکباد پیش کی اور تمام صحافتی برادری کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اُنہیں ووٹ اور سپورٹ کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button