جہلم

کورونا وائرس؛ پابندی کے باوجود دوسروں سے میل ملاپ، عوام سڑکوں پرمٹر گشت سمیت خریداری کرنے میں مصروف

جہلم: شہری پابندی کے باوجود دوسروں سے میل ملاپ، عوام سڑکوں پرمٹر گشت سمیت خریداری کرنے میں مصروف ،قانون نافذ کرنے والے ادارے بے بس ، سماجی ، رفاعی ، فلاحی تنظیموں کے عمائدین کا قانون نافذ کرنے والے اداروں سے لاک ڈاؤن پر سختی سے عملدرآمد کروانے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر سمیت ضلع بھر میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات میں سستی و کاہلی کیوجہ سے شہریوں نے حکومتی احکامات کو ہوا میں اڑا رکھا ہے۔

شہر اور گردونواح میں قائم کریانہ مرچنٹس، سبزی و پھل فروشوں سمیت دودھ دہی فروخت کرنے والے دکانداروں نے صارفین کے درمیان فاصلے رکھنے پر عملدرآمد کروانے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں جس کیوجہ سے ایک ایک دکان پر کئی کئی درجن افراد کا ہجوم نظر آتا ہے جو کہ لاک ڈاؤن کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

حکومت پنجاب نے کورونا کے مرض سے بچاؤ کیلئے شہر سمیت ضلع بھر میںلاک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے 4 سے زائد افراد کے ایک جگہ پر اکٹھے کھڑے ہونے پر پابندی عائد کر رکھی ہے ، مگر شہری اسے خاطر میں نہیں لا رہے ، خریداری مراکز پر عوام کے اکٹھ جگہ جگہ دیکھنے میں آتے ہیں ، ان میں اکثریت ایسے افراد کی ہوتی ہے جنہوں نے نہ تو ماسک پہن رکھے ہوتے ہیں اور نہ ہی ہاتھوں کو سینی ٹائز کر رکھا ہوتا ہے۔

شہریوں کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ، ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے خریداری مراکز جن میں سبزی فروٹ شاپس، کریانہ مرچنٹس، دودھ دہی کی دکانوں سمیت تندور مالکان کو صارفین کے لئے وقفے پر کھڑے ہونے کے نشانات لگانے کے پابند بنایا جائے اور حفاظتی انتظامات نہ کرنے والے شہریوں کو اشیاء خوردونوش فروخت نہ کی جائیں تاکہ شہری حفاظتی انتظامات پر عملدرآمد کرکے دوسروں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے میں کردار ادا کریں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button