پنڈدادنخان

پینے کے پانی کا اہم مسئلہ اولین ترجیح ہے۔ راجہ شاہنواز

پنڈدادنخان: تحصیل پنڈدادنخان کی محرومیاں ختم کریں گے، تحریک انصاف کی حکومت عوام کے مسائل حل کرے گی،پینے کے پانی کا اہم مسئلہ اولین ترجیح ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کےحلقہ پی پی27 سے امیدوار صوبائی اسمبلی راجہ شاہ نواز نے تحصیل پریس کلب پنڈدادنخان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عام آدمی کی فلاح و بہبود بہتری کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے اور اس کے نتائج بہت جلد عوام کے سامنے آجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تحصیل پنڈدادنخان کی محرومیاں کو ختم کیا جائے گا، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فوادچوہدری نے لِلہ ٹاؤن میں کالج کی تعمیر کے لیے ابتدائی اقدامات کی ہدایت کی ہے، انشاء اللہ اس سال ٹیکسلا یونیورسٹی کی کلاسز البیرونی کالج میں شروع ہو جائیں گی، تھل میں پینے کے پانی کے سنگین مسئلہ کو حل کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے گئے ہیں۔

راجہ شاہ نواز نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں فتح تحریک انصاف کی ہی ہو گی، عوام کی خدمت کرنا ہمارے خاندان کے لیے اعزاز ہے اور ہمارا خاندان تین پشتوں سے یہ ذمہ داری پورے خلوص اور ایمانداری سے سر انجام دے رہا ہے اور خدمت کا یہ سفر جاری رہے گا۔

راجہ شاہ نواز نے تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان کے لیے پچاس ہزار روپیہ گرانٹ کا اعلان بھی کیا۔ پریس کانفرنس میں راجہ افتخار شہزاد ،راجہ حیدری، راجہ حسنین، روف بلوچ نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button