دینہاہم خبریں

پولیس عوام کی خادم ہیں ، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کو نہیں چھوڑیں گے۔ڈی پی او شاکر حسین داوڑ

دینہ: کسی کی جان و مال کو خطرہ ہوا تو پولیس اس کے لئے حاضر ، پولیس عوام کی خادم ہیں ، قبضہ مافیا منشیات فروشوں کو نہیں چھوڑوں گا ، منشیات کے بڑے متاثرہ علاقوں کے نقشے بنا رہے ہیں بہت جلد ضلع لیول کے آپریشن شروع کریں گے ، ان ناسوروں کے خلاف جہاد میں آپ کا بھی ساتھ ضروری ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ نے یونین کونسل مدوکالس دینہ میں کھلی کچہری سے عوامی مسائل سنتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی صدر محمد اکرم ، ایس ایچ او تھانہ منگلا چوہدری عصمت ، ایس ایچ او تھانہ دینہ مرزا وقاص و دیگر افسران بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ یقین رکھیں اگر کسی کو اپنے آس پاس پولیس چوکی پر یقین نہیں ہے تو وہ ڈیئریکٹ میرے پاس آجائے اس کا نام صیفہ راز میں رکھا جائے گا گھبرانے کی ضرورت نہیں میں آپ کے ساتھ کھڑا ہوں اوور سیز پاکستانیوں کے پلاٹوں ، مکانوں پر قبضہ نہیں کرنے دوں گا ، حکومت بہت سخت اس سلسلے میں کاروائی کر رہی ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ نے کہا کہ کھلی کچہری حکومت پنجاب او رآئی جی پنجاب کی ہدایت پر لگائی گئی ہے کہ پولیس لوگوں سے براہ راست ملے اور ان کے مسائل سنے اور موقع پر ہی ان کو حل کرے ، عوام کو بھی چاہئے کہ پولیس کے ساتھ تعاون کرے اور پولیس کو صحیح رپورٹ درج کروائے غلظ بیانی نہ کرے جو واقعات ہوں صحیح آکر بتائے۔

انہوں نے کہا کہ ناانصافی اور زیادتی کی شروات تب ہوتی ہے جب مدعی اپنا پرچہ غلط کرواتا ہے اس میں کوئی شک نہیں ہر محکمہ میں اچھے برے لوگ ہوتے ہیں پولیس میں بھی برے لوگ ہوں گے جو اپنے ذاتی مفادات کی وجہ سے اختیارات کو غلط استعمال کرتے ہیں ، لیکن ایسے لوگوں کاہاتھ مضبوط کرتے ہیں وہ لوگ خود شہری جو بد نیت ہوتے ہیں اور غلط پرچہ انے مفادات کی خاطر کرواتے ہیں ، معاشرے کو نقصان پہنچانا ایسے لوگوں کی نشاندہی کریں او ر ان کے خلاف آواز اٹھائیں کہ پولیس اس کے خلاف کاروائی کرے۔

شاکر حسین داوڑ نے کہا کہ قبضہ مافیا کے خلاف جہاد جاری رہے گا جو ہمارے اوور سیز پاکستانیوں کے پلاٹوں ، مکانوں پر قبضے کر رکھے ہیں مگر قبضہ کوئی اور نہیں کرتا بلکہ اپنا بھائی یا عزیز قبضہ کر لیتا ہے ایسے کیسوں پر حکومت بہت سخت کاروائی کر رہی ہے اس پر سخت پالیسی بھی بنی ہوئی ہے ہم کسی کو قبضہ نہیں کرنے دیں گے ، جس کسی نے قبضہ کر رکھا ہے اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی اس حوالے سے کسی کو شکایت ہے تو وہ سیدھا میرے پاس آجائے۔

کھلی کچہری میں سائلین شبیر حسین ٹیچر ، حاجی عابد ، اسمائیل ، شہزاد ، منظور حسین ، افلاس ، جنید ، اشفاق ، ظفر اقبال نے اپنے مسائل بیان کئے جس پر ڈی پی او جہلم نے فوری احکامات جاری کئے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button