تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ میں نیا ایمرجنسی وارڈ مکمل ہونے کے بعد آپریشنل کیا جا چکا ہے، ڈاکٹر وسیم اقبال

0

سوہاوہ: چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ کا تفصیلی دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے نئے تعمیر شدہ ایمرجنسی بلاک میں دستیاب سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے بتایا ہے کہ ہسپتال میں نیا ایمرجنسی وارڈ مکمل ہونے کے بعد آپریشنل کیا جا چکا ہے جس میں تمام تر ضروری سہولتیں دستیاب ہیں۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال نے بتایا ہے کہ پرانے ایمرجنسی روم میں گائنی، او پی ڈی، آئی وارڈ اور ای این ٹی ڈیپارٹمنٹ کو شفٹ کیا جا چکا ہے ۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال نے دورہ کے دوران میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی ایچ کیو جہلم کی طرز کا سنٹرل گیس لائن کی بچھائی جائے اور آپریشن تھیٹر میں ترقیاتی کام کو 2 دن میں مکمل کیا جائے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.