ٹیکنکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ سوہاوہ میں پلانٹ فار پاکستان ڈے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

0

سوہاوہ: گورنمنٹ ٹیکنکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ سوہاوہ میں وزیراعظم پاکستان کی مہم پلانٹ فار پاکستان ڈے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں انجینئر محمد اقبال عاطف ڈسٹرکٹ منیجر ٹیوٹا جہلم چکوال پرنسپل ملک سخاوت حسین اساتذہ اور طلباء نے شرکت کی۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کے ڈسٹرکٹ منیجر نے پودہ لگا کر پلانٹ فار پاکستان ڈے کا افتتاح کیا جبکہ انسٹیٹیوٹ میں ڈیڑھ سو پودے لگائے گئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہویے مقررین نے وزیر اعظم پاکستان کے پلانٹ فار پاکستان کی اہمیت کے متعلق طلباء کو آگاہ کیا اور اس حوالے سے انہوں نے زور دیا کہ ہمیں اپنی آئندہ نسلوں کو بہترین ماحول اور ماحولیاتی آلودگی کو شکست دینے کے لیے اس مشن میں بھر پور شرکت کرنا ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کا کردار اہمیت کا حامل ہے اور ہم سب کو چاہیے کہ نہ صرف پودے لگائیں بلکہ اپنے ہاتھوں سے لگائے گے پودوں کے ساتھ ساتھ ہمیں جہان بھی پودے نظر آئیں ان کی حفاظت کے لیے اپنا کردار ادا کریں یہ ہماری آئندہ نسلوں کے لیے ایک بہترین تحفہ ثابت ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.