دینہ

دینہ میں مین چوک پر ریلوے روڈ کے شروع ہو تے ہی روڈ پر قبضہ مافیا نے قبضہ کر لیا

دینہ میں مین چوک پر ریلوے روڈکے شروع ہو تے ہی روڈ پر قبضہ مافیا نے قبضہ کر لیا، سبزی فروٹ کے ٹھیلے ریڑھے اور ریڑھیاںلگانے والوں نے شہریوں کے پیدل گزرنے کا راستہ بھی بند کر دیا، جی ٹی روڈ مین چوک پر کسی وقت بھی خوفناک حادثہ ہوسکتا ہے ۔ ٹریفک پولیس، موٹروے پولیس اورمیونسپل کمیٹی دینہ کا عملہ تماشائی بنا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جامع مسجد کے نزدیک مین چوک جی ٹی روڈ دینہ پر نا جا ئز تجاوزات کی بھر مار ہے، سبزی فروٹ کی ریڑھیاں، ریڑھے اور ٹھیلے لگانے والوں نے شہریوں کا پیدل چلنا محال کر دیا، پردہ دار خواتین کا وہاں سے گزرنا محال ہوگیا۔

شہریوں کی شکایت پر انتظامیہ ایک دن پہ راستہ صاف کراتی ہے تو دوسرے روز پھر صورت حال ویسی ہی ہوجاتی ہے اس کا مستقل حل نکالاجائے ۔

عوامی سماجی حلقوں نے موٹروے پولیس، ٹریفک پولیس اور میونسپل کمیٹی دینہ کے افسران سے مطالبہ کیا کہ ان نا جا ئز تجاوزات کو فی الفور ختم کیاجائے اور اس کا مستقل حل نکا لا جائے وگرنہ کسی وقت بھی خو فناک حادثہ رونما ہو سکتا ہے اور جانی نقصان ہوسکتا ہے اس کا ذمہ دار کون ہو گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button