سوہاوہاہم خبریں

سوہاوہ کے نواحی علاقہ میں 2 بچے تالاب میں ڈوب گئے، ایک بچہ جاں بحق، دوسرے کو زندہ بچا لیا گیا

ڈومیلی کے نواحی علاقہ میں 2 بچے تالاب میں ڈوب گئے، ایک بچہ جاں بحق، دوسرے کو زندہ بچا لیا گیا، دونوں بچوں کو مقامی افراد نے تالاب سے نکال کر ہسپتال منتقل کیاجہاں سے نقاش بچے کو جہلم ریفر کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈومیلی کے نواحی علاقہ غازیوٹ میں دوبچے تالاب میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے، وہاں پر موجود باقی بچوں نے شور مچایاجس پر مقامی افراد جمع ہوگئے جنہوں نے تالاب سے دونوں بچوں کو نکالااور رورل ہیلتھ سنٹر ڈومیلی منتقل کیا۔

محمدآیان ولد افتخار عمربارہ سال موقع پر جاں بحق ہوگیاجبکہ نقاش ولد محمدفیض عمر تیرہ سال کی حالت تشویشناک ہے جن کو ڈومیلی سے جہلم ڈی ایچ کیومنتقل کردیاگیا، جاں بحق ہونے والے بچے کے والدین پر خشی کے دورے اور غم سے نڈھال ہیں۔

جاں بحق ہونے والا بچے کی نمازجنازہ ادا کردی گئی، نمازجنازہ میں علاقہ کی کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button