سوہاوہ، جہلم اور منگلا پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ایکشن، 3 ملزمان گرفتار

0

سوہاوہ: کیپٹن (ر) سید حماد عابد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر سوہاوہ، جہلم اور منگلا پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ایکشن، 3 ملزمان گرفتار، پولیس نے منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق واجد حسین ASI تھانہ سوہاوہ نے دوران تفتیش مقدمہ نمبر150/19بجرم 337Hii/506ii ت پ تھانہ سوہاوہ ملزم محمد اختشام آصف ولد اقبال محمود سکنہ نئی آبادی ڈھیری وارڈنمبر 5سوہاوہ ضلع جہلم سے بر وقت گرفتاری پسٹل 30بور اور4روند برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

خادم حسین ASI تھانہ صدر جہلم نے دوران گشت بد نام زمانہ منشیات فروش محمد افضال عرف میجر ولد محمد یوسف سکنہ کھرالہ سے 1370گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

محمد افضال SI تھانہ منگلا کینٹ جہلم نے دوران گشت بد نام زمانہ منشیات فروش بشیر حسین ولد یارو محمد سکنہ نکودر تحصیل دینہ ضلع جہلم سے 1100گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.